بجلی کا شارٹ فال 6700میگاواٹ ہوگیا، 21گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری
اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیاہے ۔ این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بجلی کی پیداوار 9,000میگاواٹ اور طلب 15,700میگاواٹ ہے اور اس طرح شارٹ فال 67,00میگاواٹ ہوگیا۔لیسکوذرائع کے مطابق لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی بجلی کی طلب 4,000میگاواٹ ہے جبکہ 13,00میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 16سے 21گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔