اٹھارہ مئی کو بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا اضافہ غیر قانونی ہے: شوکت کنڈی

اٹھارہ مئی کو بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا اضافہ غیر قانونی ہے: شوکت کنڈی
اٹھارہ مئی کو بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا اضافہ غیر قانونی ہے: شوکت کنڈی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ممبر شوکت کنڈی نے بجلی مہنگی کرنے پر اختلاف کر دیا ہے اور اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ غلط ریفرنس کی بنیاد پر کی۔ ڈان نیوز کے مطابق شوکت کنڈی کا کہنا ہے کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مالی سال 2012ءکا ریفرنس استعمال کیا گیا جس کی بنیاد پر بجلی مہنگی ہوئی لیکن اگر مالی سال 2013ءکا ریفرنس استعمال کیا جاتا تو صارفین کو ریلیف ملتا۔ انہوں نے کہا کہ قانون اس طریقے سے بجلی مہنگی کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ نیپرا نے 18 مئی کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.55 روپے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔

مزید : بزنس


loading...