پشاور صدر کے علاقے میں دھماکہ ،11افرادزخمی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر کے علاقے میں واقع بلورپلازہ سے ملحقہ فلک شیرپلازہ میں دھماکے سے 11افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔مقامی میڈیا کے مطابق زیرتعمیر فلک شیرپلازہ کی تیسری منزل میں دھماکہ ہواہے جس کی آواز دور دورتک سنی گئی ،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاجبکہ عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی ۔عینی شاہدین کاکہناہے کہ دھماکہ جنریٹر پھٹنے سے ہواتاہم پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی طورپر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا۔ذرائع کے مطابق ´دھماکے کی جگہ کے ارد گرد سی ڈیز کی دکانیں ہیں اور کچھ عرصہ قبل دھمکی آمیز خطوط بھی موصول ہوئے تھے ۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دکانداروں کو جائے دھماکہ سے باہر نکال دیا۔