شہر قائد” لہو لہو“ ہو گیا،فائرنگ کے مختلف واقعات میں آٹھ افراد قتل

شہر قائد” لہو لہو“ ہو گیا،فائرنگ کے مختلف واقعات میں آٹھ افراد قتل
شہر قائد” لہو لہو“ ہو گیا،فائرنگ کے مختلف واقعات میں آٹھ افراد قتل

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں قوم پرست رہنما قاسم چانڈیو سمیت آٹھ افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ گلستان جوہر میں مشتعل افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے آئی آئی چندریگر روڈ پر فائرنگ کر کے یعقوب کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق مقتول لفٹ آپریٹر تھا۔ اورنگی ٹائون اقبال مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 42 سالہ محمد جمال جاں بحق ہو گیا۔ ملیر کھو کھرا پار میں فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ مہتاب الدین جان بحق ہوا۔ ائیر پورٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 36 سالہ ناصر محمود کو قتل کر دیا۔ گولیمار میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ارشد دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق محکمہ موسمیات کے قریب دوگرپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں قاسم چانڈیو جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے باعث صفورہ چورنگی پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ بازار اور دکانیں بھی بند ہو گئیں۔ نیو چالی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ شارع فیصل پر فلک ناز اپارٹمنٹس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 38 سالہ خالد محمود کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مزید : کراچی


loading...