عام انتخابات میں قوم نے ثابت کیا کہ وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے: جنرل اشفاق پرویز کیانی

عام انتخابات میں قوم نے ثابت کیا کہ وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے: ...
عام انتخابات میں قوم نے ثابت کیا کہ وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے: جنرل اشفاق پرویز کیانی

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی خوشحالی اور قانون کی بالادستی کے لئے پرعزم ہے، قوم نے عام انتخابات میں ووٹ ڈال کر گمراہ کن اقلیت کو شکست دی۔ جی ایچ کیو میں بارودی مواد کے خلاف سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خطرات کے باوجود باہر نکل کر ووٹ ڈالا اور گمراہ کن اقلیت کو شکست دی، قوم نے ثابت کیا کہ وہ بہادر، محنتی، اعتدال پسند ہے اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ ملکی خوشحالی اور قانون کی بالادستی کیلئے پاک فوج پرعزم ہے، ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پائیں گے۔ آرمی چیف نے آئی ای ڈیز سے ہونے والے دھماکوں کو سیکیورٹی کیلئے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے ان سے نمٹنے کیلئے علاقائی فورم بنانے کی تجویز بھی دی۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں


loading...