ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری، دادو میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا

ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری، دادو میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر ...
ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری، دادو میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رحیم یار خان ، لاہور، جہلم، فیصل آباد اور ڈی جی خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ملتان، اوکاڑہ اور جھنگ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور راولپنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں 46 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ اور منگلا میں 43، دادو میں 48.5 ، نوابشاہ میں 48 اور مونجودھاڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -