خسرہ سے مزید تین بچے جاں بحق ہوگئے، ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی

خسرہ سے مزید تین بچے جاں بحق ہوگئے، ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی
خسرہ سے مزید تین بچے جاں بحق ہوگئے، ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی

  


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خسرہ کی وباءسے مزید تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں خسرہ کی وباءپر قابو پانے میں ناکام رہا اور صوبے میں پانچ مہینوں کے دوران خسرہ سے 12,877 بچے متاثرہوئے جبکہ لاہور میں چار ہزار سے زائد بچے خسرہ کا شکار ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد 99 جبکہ لاہور میں67 ہے، دوسری جانب لاہور کے میو ہسپتال میں 45، جناح ہسپتال میں 5 اور چلڈرن ہسپتال میں 46 بچے خسرہ سے جاں بحق ہوئے۔ چلڈرن ہسپتال میں آج 3 بچے جاں بحق ہوئے جن میں دوسالہ جاوید، دوسالہ عمر اورتین ماہ کا شاہ میر شامل ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...