آبی ذخائر سے پانی کے اخراج میں اضافہ

آبی ذخائر سے پانی کے اخراج میں اضافہ
آبی ذخائر سے پانی کے اخراج میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 2 لاکھ18 ہزار 859 کیوسک ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ روز پانی کی آمد2 لاکھ40 ہزار913 کیوسک رہی۔ پیر کوارساکی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1389.67 فٹ اور منگلا دیم میں1108.05 فٹ ہوگئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد61,100 کیوسک اور اخراج 50,000 کیوسک جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد52,654 کیوسک اور اخراج 42,000 کیوسک رہا۔

مزید :

ماحولیات -