اپٹما نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا

اپٹما نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا
اپٹما نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا

  


 فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں 5.82 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپٹما نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے شریف برادران سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔ پیر کے روزاپٹما کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا مختلف پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی ملی بھگت سے صارفین کا خون نچوڑنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مزید : بزنس


loading...