لانڈھی ہسپتال چورنگی کے قریب دستی بم کا حملہ ،چار افراد زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لاندھی ہسپتال چورنگی کے قریب دوکان پر دستی بم کا حملہ کیا گیا جس سے چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کو قریبی ہسپتاک منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان اے این پی سند کے مطابق حملہ اے این پی کے رہنما سراج لالا پر کیا گیا تھا تاہم سراج لالا محفوظ رہے۔