تحریک انصاف کے کارکنوں کو کھلی دھمکیاں مل رہی ہیں:علیمہ خان

تحریک انصاف کے کارکنوں کو کھلی دھمکیاں مل رہی ہیں:علیمہ خان
 تحریک انصاف کے کارکنوں کو کھلی دھمکیاں مل رہی ہیں:علیمہ خان

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مخالفین کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو کھلی دھمکیاں مل رہی ہیں، لیکن لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اب ڈرنے والے نہیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ری پولنگ سے ایک رات قبل پی آٹی آئی سندھ کی مرکزی رہنما زہرہ شاہد حسین کو قتل کرکے ووٹروں کو خوف میں مبتلا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ بے خوف و خطر گھروں سے نکلے اور اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زہرہ شاہد کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کی جانب سے الطاف حسین کے سلسلے میں برطانوی حکومت سے رابطہ ہوا ہے۔ عمران خان کی صحت اب بہتر ہے اور امید ہے کہ 3 سے 4 روز میں انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

مزید : کراچی


loading...