ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ہو گی:الیکشن کمیشن

ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ہو گی:الیکشن کمیشن
 ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ہو گی:الیکشن کمیشن

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ہو گی، نادرا کو سافٹ ویئر تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نادار کی تجویز پر انگوٹھوں کی تصدیق کے لئے خصوصی مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی ہے۔ انتخابات کے حوالے سے شکایتوں پر فیصلوں کیلئے ملک میں چودہ ٹریبونلز قائم کئے گئے ہیں جو نادرا کو انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق کی ہدایت کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ ویئر کی تیاری کے بعد یومیہ ایک لاکھ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ہو سکے گی بعد میں اس استعداد کو بڑھا کر پانچ لاکھ یومیہ کیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...