ہیلو ...بڑے بھائی مبارک ہو :زرداری کا نواز شریف کو فون
لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے انتخابات میں اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے صدر زرداری سے شکوہ کرتے ہو ئے کہا آپ نے مبارکباد دینے میں بہت دن لگا دیئے ہیں ۔ صدر زرداری نے امیدظاہر کی کہ مسلم لیگ کی حکومت ملکی مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔صدر زرداری نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کوبھی فون کیا۔