کراچی پولیس کی سپیشل برانچ کی تنظیم نو کا فیصلہ
کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)کراچی میںلا اینڈ آرڈر کی بہتر ی کیلئے پولیس کی اسپیشل برانچ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈیپوٹیشن پر آئے 700افسروں اور اہلکاروں کو ان کے محکموں میں واپس بھیجا جا ئے گا ۔دنیا نیوزکے مطابق سپیشل برانچ میں طویل عرصے سے تعینات افسروں کے تبادلے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کی بھی عالمی معیار کے مطابق تربیت کی جائیگی۔غیر ملکیوں کے کوائف جمع کئے جائیں گے اور دیگر امن وامان سے وابستہ اداروں کوبھی مزیدفعال بنایا جائے گا۔