میاں جی’بہار ‘ دیکھیں،نواز شریف کو دورہ بھارت کی تحریری دعوت

میاں جی’بہار ‘ دیکھیں،نواز شریف کو دورہ بھارت کی تحریری دعوت
میاں جی’بہار ‘ دیکھیں،نواز شریف کو دورہ بھارت کی تحریری دعوت

  


پٹنہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو بھارت کے دورے کی با قاعدہ دعوت دے دی گئی ہے۔ یہ دعوت انہیں بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی طرف سے دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے الیکشن میں کامیابی پر میاں نواز شریف کو تحریری طور پر مبارک باد دی اور بہار کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ بھارتی میڈیا نے نواز شریف کے نام نتیش کمار کے خط مندر جات شائع کئے ہیں جن کے مطابق امید ظاہر کی گئی ہے کہ نواز شریف پاک ،بھارت تعلقات میں بہتری لانے میں اہم قردار ادا کریں گے جس سے دونوں ملکوں کی معاشی حالت بہتر ہو گی۔نتیش کمار نے عمران خان کو بھی کامیابی پر مبارک باد کا خط لکھا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...