ملٹری پولیس کے اہلکاروں کیخلاف طالبعلم کے قتل کا مقدمہ

ملٹری پولیس کے اہلکاروں کیخلاف طالبعلم کے قتل کا مقدمہ
ملٹری پولیس کے اہلکاروں کیخلاف طالبعلم کے قتل کا مقدمہ

  


پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک) ملٹری پولیس کے دواہل کاروں سمیت تین افراد کیخلاف نویں جماعت کے طالب علم کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔ طالب علم تحمید خان کہ والد کا کہنا ہے کہ مقامی لیکچرار کے گھر میں چوری پر سراغ رساں کتوں کولایا گیا جو ہمارے گھر آکر بیٹھ گئے جس پر ملٹری پولیس کے اہلکار میرے بیٹے تحمید خان کو ساتھ لے گئے مگر شام کو ہمیںاطلاع دی گئی کہ تحمید خان کی لاش سی ایم ایچ میں موجود ہے ۔آپریشنل کمانڈر طارق محمود کا کہنا ہے کہ مقدمے کی سماعت کیلئے فوجی عدالت قائم کردی گئی ہے اور تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

مزید : پشاور


loading...