بھارتیہ جنتا پارٹی دفعہ 370 کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم

بھارتیہ جنتا پارٹی دفعہ 370 کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جموں(کے پی آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی کی مقبوضہ کشمیر یونٹ نے واضح کیا کہ پارٹی ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی آئین کی دفعہ 370 کو ختم کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے۔ اودھم پور سے نو منتخب ممبران پارلیمنٹ اور بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہاں کہا کہ اس دفعہ کو منسوخ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے لیکن جمہوری قدروں کا احترام کرتے ہوئے اس پر بحث کرانے کی بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحث کراکر ہم اس کے مخالفین کو بھی مطمئن کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے دفعہ 370 پر منعقد ایک سیمینار میں نیشنل کانفرنس پر الزام لگایا کہ اپنے فائدے کے لئے وہ خوف دلا کر اس معاملے پر غیر ضروری طوفان کھڑا کرتی ہے۔ اس دفعہ کے تحت 35 اے کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ اسے اب تک عدالت میں چیلنج کیوں نہیں کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -