شمالی کوریا میں عمارت گرنے سے ایک سو خاندان ملبے تلے دب گئے

شمالی کوریا میں عمارت گرنے سے ایک سو خاندان ملبے تلے دب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا میں تئیس منزلہ عمارت گرنے سے ایک سو خاندان ملبے تلے دب گئے ، جبکہ کورین سپریم لیڈر نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے،حکام نے فوری امدادی کام شروع کرکے لاشوں اور زخمیوں کو نکال لیا،شمالی کورین خبرایجنسی کے مطابق عمارت 13 اپریل کو دارالحکومت پیانگ یانگ کے ضلع میں گری،حکام نے فوری امدادی کام شروع کرکے لاشوں اور زخمیوں کو نکال لیا۔
 حکومت نے پیغام میں کہاکہ عمارت گرنے کے باعث سپریم لیڈر کم جونگ ان پوری رات سو نہ سکے، اور انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ شمالی کوریا میں پہلی بار حکومت نے تسلیم کیاکہ عمارت میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا۔ اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حکومت نے یہ نہیں بتایا کہ عمارت گرنے سے کتنے افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مزید :

عالمی منظر -