کو لمبیا ، بس میں آگ لگنے سے32بچے ہلاک
بگو ٹا (آن لائن)کولمبیا میں ایک بس میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 32 بچے ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق گنجائش سے زائد مسافروں کو لے جانے والی اس بس میں زیادہ تر بچے سوار تھے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے شمالی شہر ف±نڈاسیون میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ بس بچو ں کو ایک چرچ سروس کے بعد گھروں کو واپس لے جا رہی تھی۔ کیریبیئن کے ساحل کے قریب واقع شہر فنڈاسیون دارالحکومت بگوٹا سے 750 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔علاقائی پولیس کے سربراہ کرنل ایڈن لیون کے مطابق 18 افراد اس حادثے میں بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے جن میں سے بعض بالغ افراد بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ملنے والی معلومات نامکمل ہیں اسی باعث ہلاکتوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔کولمبیا کے صدر یوآن مانویل سانتوس نے اعلان کیا ہے کہ وہ حادثے کے مقام فنڈاسیون جائیں گےلیون کے مطابق بس پر سوار ک±ل 50 کے قریب مسافروں میں سے زیادہ تر کی عمر 14 برس سے کم تھی۔ ان کے بقول یہ چیز اس حادثے کو مزید المناک بناتی ہے۔ حکام کے مطابق بس میں سوار افراد انگلیکلن مسیحیوں کے ایک چرچ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔مقامی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 38 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ فنڈاسیون کے میئر ل±ز ایسٹیلا ڈیوران نے کولمبیا کے ٹیلی وڑن RCN نیوز کو بتایا کہ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک تفتیش کار یہ جاننے میں کامیاب نہیں ہو سکے کہ بس میں آگ لگنے کی وجہ کیا تھی۔ ڈیوران کے بقول اب تک 26 جلی ہوئی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔