انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز)انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا ۔سری لنکا کی ٹیم واحد ٹوئنٹی 20 میچ،5 ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے اس وقت انگلینڈ کے دورہ پر ہے ۔ ٹوئنٹی 20 میچ سے قبل سری لنکن ٹیم نے تین پریکٹس میچ بھی کھیلے ہیں ۔ ٹوئنٹی 20میچ کے بعدایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ایک روزہ میچ22 مئی، دوسرا 25 مئی، تیسرا 28 مئی، چوتھا 31 مئی اور سیریز کا 5 واں اور آخری ایک روزہ میچ3 جون کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے اختتام پر سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے ایک پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ یہ پریکٹس میچ 5 سے 8 جون تک کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ 
پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 جون تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا ۔