گرانٹ فلاور کے پاکستان کرکٹ سے منسلک ہونے پرحیرانگی نہیں ہوئی،ہیتھ سٹریک
بلاوائیو ( نیٹ نیوز)زمبابوے کے سابق کپتان اور باﺅلنگ کوچ ہیتھ سٹریک نے کہا ہے کہ انہیں ساتھی کھلاڑی گرانٹ فلاور کے پاکستان کرکٹ سے منسلک ہونے پر کوئی حیرانگی نہیں ہوئی کیونکہ سابق افتتاحی بیٹسمین انہیں بتا چکے تھے کہ وہ زمبابوین کرکٹ سے اکتا گئے ہیں۔ بلاوائیو میں کرکٹ اکیڈمی چلانے والے سابق فاسٹ بالر ہیتھ سٹریک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ گرانٹ فلاور کا نئی ملازمت تلاش کرنا وہ اس نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ ملک میں حالیہ عرصے کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا تھا اس کے پیش نظر اس طرح کا فیصلہ آنا ہی تھا اور وہ اس بات پر قطعی حیران نہیں ہوئے ہیں کہ گرانٹ فلاور نے پاکستانی ٹیم میں بیٹنگ کوچ کا عہدہ قبول کر لیا ہے ۔