روم ماسٹرز مینز ٹائٹل جیتنے کی بہت خوشی ہے، نووک جان کوچ

روم ماسٹرز مینز ٹائٹل جیتنے کی بہت خوشی ہے، نووک جان کوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم(نیٹ نیوز) روم ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز مقابلوں کے فاتح نووک جانکوچ نے کہا ہے کہ مجھے کامیابی کی بہت خوشی ہے اور ہمیشہ میں نے جیت کے لئے ہی کھیلا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ٹائٹل میرے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور میں نے اس کے لئے بہت محنت کی جس کا مجھے صلہ ملا ہے ایونٹ میں شرکت سے قبل ہی میں نے تہیہ کیا تھا کہ ٹائٹل اپنے نام کروں گا فائنل میں حریف کھلاڑی نے ٹف ٹائم دیا لیکن میں نے کسی موقع پر بھی ہمت نہیں ہاری اور یہ ہی میری کامیابی کی وجہ بنی انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی کامیابیاںحاصل کرونگا۔