معین خان کو رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت مل گئی
کراچی( آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے کی اجازت دے دی ۔ چوتھا رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ معین خان کرکٹ اکیڈمی ماہ رمضان میں منعقد ہوگا جس میں آٹھ ٹیمیں شرکت کرینگی شرکت کرنے والی ٹیموں کو اپنی انٹری مع فیس کے کنفرم کرنے کے لیے لیٹر بھی بھجوا دیئے گئے ہی ں اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اس سال بھی ملک بھر می رمضان المبارک کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پیشگی اجازت کی شرط رکھی ہے اور اس سلسلے میں سب سے پہلے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان کو ان کی اکیڈمی میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے این او سی جاری کردیا ہے ۔