ایشین گیمز ، قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

ایشین گیمز ، قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر)اسلام آ باد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ایشین گیمزکے لئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑ یوں کو چار مختلف فار میٹ میں تر بیت دی جارہی ہے ۔کیمپ میں 33 کھلاڑی تر بیت حاصل کر رہے ہیں، 5مزید کھلاڑیوں نے بھی رپورٹ کردی ہے ۔ گول کیپر عمران بٹ جنہیں السر کی شکایت تھی فٹ ہوگئے ہیں وہ تین سے چار روز میں پر یکٹس شروع کردیں گی، البتہ فل بیک خالد بھٹی اب بھی مکمل فٹ نہیں، بلال نے گھریلو پریشانی کے باعث کیمپ میں نہ آ نے کی اطلاع کردی ہے، قومی ہاکی کیمپ میںکھلاڑیوں کو جارحانہ، دفاع، پنلٹی کارنر روکنے اور اس پر ہٹ لگانے کی خصوصی ٹریننگ دی جارہی ہے، کوچز کا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے۔