سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ، پاکستان کی کارکردگی حیران کن تھی، جان وارے

سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ، پاکستان کی کارکردگی حیران کن تھی، جان وارے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آ ن لائن) سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے چیف ایگزیکٹو جان وار ے نے کہا ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیامیں کہی بھی میچ کھیلا جا رہا ہو ، دلچسپ اور سنسنی خیز ضرور ہوتا ہے ، سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی حیران کن تھی ، پاکستانی بچوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیتیں موجود ہیں جبکہ آئندہ ورلڈ کپ 2016میں کھیلا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو قومی سٹریٹ چائلڈ ٹیم اور اسلام آباد فٹ بال ایسو سی ایشن کے مابین کھیلے جانیوالے نمائشی میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جان وار ے نے کہاکہ انہوں نے بچوں کے حقوق اور انہیں تشدد سے بچانے کیلئے سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ، حالیہ ورلڈ کپ کے شاندار انعقاد کے بعد آئندہ ورلڈ کپ 2016میں منعقد کیا جائے گا ۔