پاکستان کے جوڈو کھلاڑی تربیت کیلئے آج بھارت روانہ ہوگی

پاکستان کے جوڈو کھلاڑی تربیت کیلئے آج بھارت روانہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی 10خواتین جوڈو کھلاڑی جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے آج بھارت روانہ ہوگی جہاں پر بھارتی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ مشترکہ تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق فیڈریشن نے قومی خواتین کھلاڑیوں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے ایک ماہ کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی مقابلوں کیلئے بھر پور تربیت حاصل کر سکیں۔