انڈین پریمئیر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

انڈین پریمئیر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے آئی پی ایل میں ٹیموں کے درمیان کاٹنے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں حیدرآباد کا مقابلہ بنگلور کی ٹیم کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کلکتہ کا مقابلہ چنائی کی ٹیم کے ساتھ ہوگا ۔ پہلے میچ کی میزبانی حیدر آباد جبکہ دوسرے میچ کی میزبانی کلکتہ کرے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق پہلا میچ دن 3بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ شام 4بجے شروع ہوگا ۔ دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ رات 8بجے شروع ہوگا۔ کل بدھ کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں پنجاب کا مقابلہ ممبئی کی ٹیم کے ساتھ ہوگا ۔اس میچ کی میزبانی چنڈی گڑھ کرے گا ۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ رات 8بجے شروع ہوگا۔