انٹےل کاپاکستان میں دوسرا سالانہ موبلٹی ڈے منایا گیا

انٹےل کاپاکستان میں دوسرا سالانہ موبلٹی ڈے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) انٹےل کی جانب سے بے ٹرائل پلیٹ فارم پر اعلیٰ کارکردگی کے حامل ٹےبلٹس کے ساتھ پاکستان میں دوسرا سالانہ انٹےل موبلٹی روڈ شو منایا گیا۔اس ایونٹ میں انٹےل کے ایٹم پروسیسر اور انٹےل کور پروسےسر کی حامل تمام مصنوعات کو شو کیس کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ مستقبل میں آنے والی انٹےل کی چند مصنوعات کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔شرکاءکو اس موقع پر انٹےل کی موبلٹی کا تجربہ کرنے کا بھی موقع ملا کہ کس طرح انٹےل کی جدت پر مبنی منفرد مصنوعات بہت جلد ہمارا انداز زندگی بدل دیں گی۔

انٹےل بے ٹرائیل پلیٹ فارم میں ٹےبلٹس اور نوٹ بکس کے لئے لو۔پاور چپس جبکہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لئے زیادہ پاور فل چپس متعارف کروائی گئی ہیں ۔انہیں کم از کم توانائی کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ کارکردگی دکھانے کی غرض سے تےار کیا گیا ہے۔یہ ٹرائیل تےن قسم کا ہے: بے ٹرائل ٹی جو کہ اب انٹےل ایٹم پروسےسرZ3000سیریز کہلاتا ہے، ٹےبلٹس کے لئے۔ جبکہ بے ٹرائیل ایم اور ڈی لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ انٹری لیول ڈیوائسز کے لئے ہے۔ SoC کی فیملی ایک ہارڈ وئیر کونفیگریشن کو ونڈوز 8 اور اینڈرائڈ پلیٹ فارم کے لئے کنزیومرز اور بزنس یوزرز کیلئے قابل استعمال بناتاہے ۔اس موقع پر اپنے خطاب میںانٹیل پاکستان کی پبلک ریلیشنز اور مارکٹنگ مینجر عاصمہ عزیز نے کہا، ”آج انٹےل ایٹم پروسیسر کی جنریشن کمپیوٹنگ ڈیوائسز کی رینج میں کم از کم توانائی کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ کارکردگی دکھانے کےلئے تےار کیا گیا ہے ان میں لائٹ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹس، انٹےلیجنٹ کاریں، جدت پر مبنی ہیلتھ کئیر ڈیوائسز، اسمارٹ سٹی انفرااسٹرکچرمانیٹرنگ ڈیوائسز اور کلاو¿ڈ کے لئے ہائی پرفارمنس مائیکرو سرسرز شامل ہیں۔یہ ڈیوائسز بیک وقت کئی ایپلیکیشنز کو چلا کر انٹےل لیول کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔“انٹےل ایٹم پروسیسر فیملی کی کارکردگی، خصوصیات، اور مختصر سائز اسے مختلف استعمال جیسے گاڑیوں کے انفوٹےنمنٹ سسٹم، کیاسک اور POSٹرمینل کےلئے بہترین انتخاب بناتا ہے۔لیڈ فری اور ہیلوجن فری مینو فیکچرنگ کی بدولت انٹےل ایٹم پرو سیسر ماحول دوست بھی ہے۔

مزید :

کامرس -