سمیڈاکو چائینہ انٹرینشنل ایس ایم ای فیئرمیں شرکت کی دعوت

سمیڈاکو چائینہ انٹرینشنل ایس ایم ای فیئرمیں شرکت کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)چین کے صوبہ گونگ ڈونگ کے ایس ایم ای بیور نے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ کو اس برس اکتوبر میں منعقد ہونے والے چین کے سب سے بڑے عالمی تجاررتی میلے©©” چائینہ انٹرینشنل ایس ایم ای فیئر“ سی سمیف“ (CSMEF) میں شرکت کی دعوت پیش کی ہے۔ یہ دعوت یہاں سمیڈا کے صدر دفتر میں بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مسٹغر ہا ژاﺅژیان نے سمیڈا کے قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری سے ملاقات کے دوران دی۔ وہ یہاں ایک چینی وفد کے قائد کی حیثیت سے اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر سمیڈا پنجاب کے پراونشل چیف حسنین جاوید، پالیسی اینڈپلاننگ ڈویژن کی ہیڈ نادیہ جہانگیر سیٹھ، ڈپٹی جنرل مینیجر ٹیکنیکل اشفاق احمد اور ڈپٹی جنرل مینیجر ایڈمن و تعلقات عامہ لیاقت علی گوہر سمیت متعدد سینئر اہلکار موجود تھے۔

مسٹر ہا ژاﺅژیان نے کہا کہ چین کی حکومت کی اولیں ترجیح پاکستان کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو عروج تک لےجا نا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چین اپنی ہر عالمی سرگرمی میں پاکستان کو خصوصی ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ” سی سمیف“ ©میں شرکت کرنے کی خواہا ں پاکستانی ایس ایم ایز کو ترجیحی مراعات اور سہولتیں پیش کی جائیں گی۔انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ برس سی سمیف میں تقریباََ بیس ہزار عالمی نمائش کنندگان نے حصہ لیا جبکہ دنیا بھر سے تقریباََ گیارہ لاکھ صنعتکاروں اور تاجروں نے مذکورہ فیئر میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ” سی سمیف “ پاکستانی ایس ایم ایز کو عالمی منڈی میں متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتا یا کہ اس فئیر میں فوڈ ، ہارٹیکلچر، ٹیکسٹائل اور ہینڈی کرافٹس کے شعبوں سے وابستہ ایس ایم ایز کو وافر برآمدی مواقع ملیں گے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایس ایم ایز کیلئے مشترکہ سرمایہ کار ی اور بین الاقوامی تجارتی اشتراک کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مذکورہ فیئر کے دوران خصوصی اجلاسوں اور پریزنٹیشنز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔قبل ازیں سمیڈا کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری نے مہمان وفد کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر خطبہئِ استقبالییہ پیش کر تے ہوئے انہوں نے سی سمیف میں پاکستانی ایس ایم ایز کی شرکت کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی سہولتوں کی فراہمی پر وفد کے قائد کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ سمیڈا مذکورہ فیئر کو ایس ایم ای سیکٹر کی مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹنگ کیلئے بھر پور انداز سے استعمال کرے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے وفد کومقامی ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے سمیڈا کی کاوشوں پر مشتمل ایک تفصیلی پریزینٹیشن بھی پیش کی۔انہوں نے وفد کو بتا یا کہ سمیڈا عالمی ڈونر ایجنسیوں اور کاروباری ترقی کی انٹرنیشنل تنظیموں کے ساتھ ملکرمتعدد مشترکہ منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے یونیڈو، عالمی بنک، ایشین ڈویلپمنٹ بنک، جائیکا، جیٹرو، کوئیکا اور جی ٹی زیڈ کے اشتراک سے جاری منصوبوں کا حوالہ دیا۔

مزید :

کامرس -