میزان بینک کو ایشیا منی میگزین ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ

میزان بینک کو ایشیا منی میگزین ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کو ایشیا منی میگزین ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔میزان بینک کو بہترین اسلامک بینک کا ایوارڈ بینک کی جانب سے اعلیٰ معیار کی سروسز پرصارفین کے اعتماد کا اظہار ہے۔ یہ ایوارڈ میزان بینک کی شاندارکارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔2013ءمیںبینک نے شاندارترقی کا مظاہر ہ کیا جس سے بینک کے ڈپازٹس میں بڑھ کر289ارب روپے ہوگئے۔میزان بینک پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑاسلامی بینک ہے ۔ اس وقت بینک کی ملک کے 103شہروں میں352برانچیں ہیں اس طرح بینک اس وقت برانچ نیٹ ورک کی بنیاد پرمیزان بینک ملک کا آٹھواں بڑا بینک بن گیاہے۔
 بینک اپنے ویژن "اسلامی بینکاری اوّلین ترجیح"پر عمل پیرا ہے بینک کئی سالوں سے گلوبل فنانس میگزین نیویارک، اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ اورسی ایف اے سوسائٹی پاکستان سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔ میزان بینک اپنے صارفین کیلئے 24گھنٹے بینکنگ سروسز فراہم کر رہا ہے۔ جن میں 300سے زائداے ٹی ایمز، انٹرنیٹ بینکنگ ، کال سینٹرزاور میزان ویزا ڈیبِٹ کارڈ کی سہولیات شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -