ایف بی آر کابجٹ میں اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی بحالی کا عندیہ

ایف بی آر کابجٹ میں اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی بحالی کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی بحالی کا عندیہ دے دیا ہے، مقامی اشیا ءکی پیداوار پر ایک سے ڈھائی فیصد ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ2014-15 کیلئے مقامی تیار کردہ مصنوعات پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی عآئد کرنے کی تجویز دی ہے، زرائع کے مطابق ایس ای ڈی کی بحالی کا مقصد بڑے سرمائے کی وصولی ہے، تاہم اب تک بجٹ 2014-15 کے لئے ایس ای ڈی لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، ماضی میں اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح ڈھائی فیصد تھی۔ لیکن فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005میں ترمیم کے تحت2011-12 میں حکومت نے ڈھائی فیصد ایس ای ڈی کا خاتمہ کردیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بجٹ میں اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی بحال کرتی ہے تو اس کی شرح ایک سے ڈھائی فیصد کے درمیان ہی ہوگی۔

مزید :

کامرس -