پاکستانی آم یورپی منڈیوں میں بھارت کو شکست دینے کے لئے تیار
اسلا م آ با د(آن لائن) پاکستانی آم یورپی یونین کی منڈیوں میں بھارت کوشکست دینے کوتیار ہے کیونکہ مختلف بیماریوں کے جراثیم اوردیگرممنوعہ موادکی موجودگی کی وجہ سے یکم مئی کویورپی یونین نے بھارتی سبزیوں اور پھلوں کی درآمد پر پابندی عائدکردی تھی۔آم کی برآمدایک ایسا شعبہ ہے جہاں پاکستان کوبھارت پرسبقت حاصل ہے،گزشتہ سال پاکستان نے ایک لاکھ ٹن آم برآمدکئے اور44.6ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل کیا،جس کے مقابلے میںبھارت کی آم کی برآمدات 56ہزارٹن رہیں۔ بھارتی آم پرپابندی کے بعدپاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ یورپی منڈیوںمیں پیداہونیوالے اس خلاکو پر کردے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے زرعی اجناس راجہ اعجازاحمد نون کہتے ہیںکہ اس کیلئے ملک میں زراعت کامعیاربڑھانے کی ضرورت ہے اوریہ بھی خیال رکھنا ہوگاکہ بھارت نے اس معاملے میںکہاںغلطی کی۔