12ویں انٹرنیشنل آئل گیس اینڈ انرجی نمائش پوگی 28مئی کو ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگی
کراچی(اکنامک رپورٹر)12ویں انٹرنیشنل آئل گیس اینڈ انرجی نمائش پوگی2014 (POGEE 2014) 28سے 30مئی تک ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگی، جس میں پاکستان کے علاوہ 23ممالک کی 200سے زائدصف اول کی کمپنیوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے، جن میں چین ، جرمنی، ایران ، امریکہ، ایڈیا، اٹلی، جاپان ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، یوکرائن، آسٹریلیا، مصر، ہالینڈ، سوٹزیلینڈ، تھائی لینڈ، سعودی عرب، ترکی، کوریا، تاﺅان اور سنگا پور شامل ہیں ۔ نمائش میں لاہور کے علاوہ فیصل آباد ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، مظفر گڑھ، ملتان اور دیگر قریبی شہروں کے تاجراور صنعت کار شرکت کر رہے ہیں۔
نمائش کے دوران 29مئی سے ایک انٹر نیشنل کانفرنس بھی ہوگی جس کے مہمانِ خصوصی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر ثانیہ اویس ہوں گی۔