عالمی ادبی کانفرنس بعنوان\" بیتے ہوئے دن یاد آتے ہیں\" کاآغاز 23مئی کو ہوگا

عالمی ادبی کانفرنس بعنوان\" بیتے ہوئے دن یاد آتے ہیں\" کاآغاز 23مئی کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل (الحمرا ء) پانچویں سہ روزہ الحمرا عالمی ادبی کانفرنس بعنوان\" بیتے ہوئے دن یاد آتے ہیں\" کا انعقاد 23تا 25مئی 2014 کو کر رہی ہے،جس کا افتتاح وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد نواز شریف کریں گے جبکہ اختتامی اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف تشریف لا رہے ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہماری لیڈر شپ ادب و ثقافت کے شعبوں سے رتی برابر بھی غافل نہیں جبکہ چئیرمین الحمراء عطا ء الحق قاسمی اس کانفرنس کے میزبان ہیں اس کانفرنس میں انڈو پاک مشاعرہ، محفل موسیقی اورکلاسیکی رقص کااہتمام بھی کیا گیا ہے جو ہرسال کی طرح کا نفرنس کا لازمی حصہ ہے،پانچویں الحمراء عالمی کانفرنس با عنوان ’’ بیتے ہوئے دن یاد آ تے ہیں‘‘ میں شرکت کر نے والے لیجنڈ ز میں جس میں ججز ، صحافی ،بیوروکریٹ ڈاکٹر ز، انجےئرز ، مصور، موسیقار، سوشل ورکر، آرمی جرنل، بزنس مین ، سائنس دان ، علماء کرام، سپورٹس مین، شاعر، ادیب و دانشور و دیگر شعبوں سے شرکت کرنے والوں میں جسٹس (ر) جاوید اقبال، کلدیپ نئیر، انتظار حسین ، بہرام ڈی آواریِ ، عبداللہ حسین ، مسعود مفتی ، مشتا ق صوفی ، محسن حسن خان ،ڈاکٹرسعد ملک ،حنیف محمد ، عارف نظامی ، صدیق الرحمن قادری ، ڈاکٹر سلیم اختر،قوی خان ، ناہید صدیقی، ڈاکٹر عامر عزیز، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ، اوریامقبول جان،جبار مرزا، جمیل یوسف، طارق پرویز، ڈاکٹر عامرلیاقت حسین،شاہ نواززیدی، ڈاکٹر انعام الحق ابوالکلام قاسمی، ذوالفقارزلفی،طارق با جوہ،فردوس جمال ڈاکٹر آصف فرخی اور تسنیم نورانی و دیگر شامل ہیں جواپنی زندگی کے تجربات بیان کریں گے جہنیں ہر سال کی طرح کتابی شکل میں شائع بھی کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -