, انڈسٹری کیلئے سب کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنا ہو گی، صائمہ

کیپشن: pic
لاہور(آئی این پی) فلم سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ آج بھی فلموں میں محبت کی سٹوری کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے‘ نئے دور میں فلم انڈسٹری میں بھی نئے تقاضوں کو اپنانا ہو گا‘ فلم انڈسٹری کیلئے سب کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنا ہو گی۔ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار صائمہ نور نے کہا کہ آج کل لوگ لڑائی جھگڑوں والی نہیں بلکہ محبت کی سٹوری والی فلم کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور اگر ہم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے تو پھر شائقین کی خواہش کے مطابق فلمیں بنانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز دنیا میں نئی ٹیکنالوجی متعارف ہو رہی ہے اور ہمیں بھی اپنی انڈسٹری کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا۔