ہر فلم میں منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، ودیا بالن

کیپشن: pic
ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ ہر فلم میںمنفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہوں اسکی وجہ یہ ہے کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ ہر فلم میں شائقین کو اپنی اداکاری سے محظوظ کرسکوں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی میں دو فلموں میںاداکاری کرنے میں مصروف ہوں جن میں میرے کردار بہت پاور فل ہیں اور شائقین کو ضرور پسند آئیں گے میری کوشش ہوتی ہے کہ میری ہر فلم باکس آفس پر بزنس کرے اور آئندہ بھی میں صرف اس فلم میں ہی کام کروں گی جس میں میرا کردار پاور فل ہوگا اور اس میں اداکاری کا مارجن ہوگا۔