بچوں بڑوں کا من پسند سپر ہیرو بیٹ مین 75 برس کا ہو گیا

بچوں بڑوں کا من پسند سپر ہیرو بیٹ مین 75 برس کا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)سپر ہیرو 75 برس کا ہونے کے باوجود سپر ہیرو اسی جوش اور دم خم سے برائی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ۔ یہ تصوراتی کردار1939ءمیں بوب کین اور بل فنگر نے ڈی سی کامک بک کی ڈیٹیکٹو کامکس میں تخلیق کیا ۔چھ صفحات پر مشتمل کہانی بل فنگر نے لکھی اور اس کی تصویر کشی بوب کین نے کی ۔بیٹ مین ایک ارب پتی امریکی صنعت کار بروس وائن ہے جس کے والدین کو اس کی آنکھوں کے سامنے قتل کردیا جاتا ہے ۔ اپنے والدین کا انتقام لینے کے لیے بیٹ مین مجرموں کے خلاف کھڑا ہو جاتا ہے اور خفیہ طور پر لوگوں کی مدد کرتا ہے مین جلد ہی مقبول ہو گیا اور اس پر متعدد سیریز اور فلمیں بنائی گئیں ۔لوئیس ولسن ،روبرٹ لوئیری ،ایڈم ویسٹ ،مائیکل کیٹون ،والکیمر جارج اور کرسچین بین بیٹ مین سیریز میں یہ کردار نبھاچکے ہیں ۔

مزید :

کلچر -