سوئزرلینڈ کی عوام نے کم از کم تنخواہ بڑھانے کی مخالفت کر دی

سوئزرلینڈ کی عوام نے کم از کم تنخواہ بڑھانے کی مخالفت کر دی
سوئزرلینڈ کی عوام نے کم از کم تنخواہ بڑھانے کی مخالفت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا (نیوز ڈیسک)سوئزر لینڈ کے عوام نے ایک ریفر نڈم میں اس متنازع تجویز کو رد کر دیا ہے جس میں کم از کم تنخواہ 22سو ئس فرانک (تقریبا 2500روپے )فی گھنٹہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔منظور ہو جانے کی صورت میں یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کم از کم تنخواہ ہوتی ۔ اس تجویز کے حامیوں کا کہنا تھا کہ ایک مناسب اور قابل قبول طرز زندگی کے لئے اتنی تنخواہ ضروری ہے جبکہ اس کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس سے پیداوار کے اخراجات بڑھ جائیں گے اور بے روز گاری میں اضافہ ہوگا ۔ اس تجویز کو 76فیصد ووٹوں کے ساتھ رد کر دیا گیا ۔ سوئز لینڈ میں اتوار کے روز متعدد معاملات کے متعلق ریفرنڈم ہوئے تھے لیکن کم از کم تنخواہ کا معاملہ ان میں نمایاں ترین تھا ۔ سویڈن ساختہ 22عدد گرائبن جنگی طیارے خریدنے کا منصوبہ بھی 53فیصد ووٹوں کے ساتھ رد کر دیا گیا ۔ جبکہ بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب افراد پر بچوں کے ساتھ کام کرنے پر تاعمر پابندی کی تجویز کو 63فیصد ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا گیا ۔

مزید :

بزنس -