امریکی کمپنیاں بھی جاسوسی کی وجہ سے چیخ اٹھی

امریکی کمپنیاں بھی جاسوسی کی وجہ سے چیخ اٹھی
امریکی کمپنیاں بھی جاسوسی کی وجہ سے چیخ اٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ کے سر پر دنیا کی جاسوسی کا جنون اس قدر سوار ہو چکا ہے کہ اس جنون نے اسے باولا کر دیا ہے اور دنیا بھر میں شور مچ جانے کے باوجود کھلم کھلا یہ کام جاری ہے ۔ اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ خو دامریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنیاں چیخ اٹھی ہیں کہ ان کی مصنوعات میں جاسوسی کے آلات لگانے بند کئے جائیں ۔ عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی سسکو کے سی ای او اپنی کمپنی کی نیٹ ورکنگ کی مصنوعات میں جاسوسی آلات کی بھرمار دیکھ کر امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی پر برس پڑے۔انٹر نیٹ پر ایسی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہیں کہ جن میں نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے اہلکار سسکو کے آلات کو کھول کر ان میں جاسوسی آلات نصب کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں ۔ جاسوسی نظام کی تنصیب کے بعد ان آلات کو احتیاط سے بند کر کے دنیا بھر کے کسٹمرز کو روانہ کر دیا جا تا ہے ۔سسکو کمپنی کے ایک نمائندے کے مطابق سی ای او نے صدر اوبامہ کو خط بھی لکھا ہے جس میں حکومتی جاسوسی کارروائیوں کو بند کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -