سکول کا طالب علم شہر کا مئیر بن گیا

سکول کا طالب علم شہر کا مئیر بن گیا
سکول کا طالب علم شہر کا مئیر بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیو یارک(نیوز ڈیسک)سکول کے طلبا ءکو عام طور پر شرارتوں سے ہی فرصت نہیں ہوتی اور انہیں غیر ذمہ داری کے چیمپیئن سمجھا جا تا ہے لیکن ایک امریکی امریکی ٹین ایجر ایک شہر کا میئر بننے والا ہے ۔ ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا 18سالہ کیلون گرین آج آرچر شہر کے میئر کا حلف اٹھائے گا۔ در اصل میئر کے عہدے کے لئے کسی اور شخص نے کاغذات جمع نہیں کروائے اور” کیلون “بلامقابلہ ہی کامیاب ہو گیا ہے ۔اس شہر کی بنیاد 1888میں رکھی گئی اور کیلون اس کی تاریخ میں کم عمر ترین میئر ہوگا۔اس کے اساتذہ اور دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کے لئے یہ حیرانی کی بات نہیں ہے کہ کیلون نے اس عہدے کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ہے اور وہ اس ذمہ داری کے لئے بہترین شخص ہے۔ لیکون کے معاشیات کے استاد جیف پر کل نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ بہترین کام کرے گا۔ کیلون کو میئر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد ایک بیس بال گیم میں بھی شرکت کرنا ہے ۔

مزید :

تفریح -