لاہور:غیرت کے نام پر 2بچوں کی ماں بھائی کے ہاتھوں قتل

لاہور:غیرت کے نام پر 2بچوں کی ماں بھائی کے ہاتھوں قتل
لاہور:غیرت کے نام پر 2بچوں کی ماں بھائی کے ہاتھوں قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ملک خیام رفیق) بادامی باغ کے علاقہ میں غیرت کے نا م پر بھا ئی نے بہن کو قتل کر کے دوکمسن بچوں کو ممتا سے محروم کر دیا ۔پولیس نے لاش پو سٹمارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی ۔جسے سینکڑوں سوگواران کی مو جودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔پو لیس نے مقتولہ کے شوہر کی درخواست پر مقتولہ کے بھائی خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے شیخ آباد کے زاہد کے گھر اس کے بیٹے کا عقیقہ تھا اور سب اہل خانہ ہنسی خوشی دعوت میں شریک ہوئے زاہد کی بہن 26سالہ سلمہ بی بی بھائی کے گھر رک گئی جبکہ اس کا شوہر عبدالخالق اپنے گھر واپس چلا گیا زاہد نے علی الصبح بہن کو ایک شخص کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں سمجھانا شروع کیا تو دونوں بہن بھائیوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آ کر زاہد نے سلمہ کے گلے پھندا ڈال کر قتل کر دیا اور خود تھانے پیش ہو کر اقبال جرم کر لیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش قبضے میں لے کر پو سٹمارٹم کر انے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔پولیس نے سلمہ کے شوہر کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق قتل جائیداد کے تنازع پر ہوا مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید :

جرم و انصاف -