محکمہ تعلیم 313سکولوں کو قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد نہ کرا سکا

محکمہ تعلیم 313سکولوں کو قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد نہ کرا سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                       لاہور(ذکاءا للہ ملک)محکمہ تعلیم صوبہ بھر کے313 سرکاری سکولوں کوقبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد نہ کروا سکا ، جس کے باعث کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی عمارتیں جانوروں کی آماجگاہ او رسرکاری اراضی بااثر افراد کی جاگیر بن گئی ہے محکمہ تعلیم کی طرف سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع میں کل 682 سرکاری سکولز اور ملحقہ اراضی پر بااثر افراد کا قبضہ تھا ، جس پر عدالت عظمیٰ نے نوٹس لےتے ہوئے محکمہ تعلیم کو واضح احکامات دئیے کہ فوری طور پر سرکاری سکولوں کو قبضہ مافیا سے آزاد کروایا جائے محکمہ تعلیم اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے 369سرکاری سکولوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے میں کامیاب ہو گیا ہے ، جبکہ 123سکولوں کے قبضوں کے معاملات عدالتوںمیںہیں ، لیکن موثر منصوبہ بندی نہ ہونے اور حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث 313 سرکاری سکول تاحال واگزار نہیں کروائے جاسکے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق لاہورکے 32 سرکاری سکولز ، خانیوال 6 ، وہاڑی7 ، لودھراں 4 ، ملتان 9 ، سرگودھا 7 ، بھکر 17، میانوالی 7 ، خوشاب 5 ، بہالپور 9 ، بہاولنگر 3 ، رحیم یار خان 9 ، گوجرانوالہ 36 ، منڈی بہاﺅالدین 5 ، حافظ آباد 1، سیالکوٹ 5 ، نارووال 3 ، فیصل آباد 13، ٹوبہ ٹیک سنگھ7، راولپنڈی 25 ، اٹک کے 16سرکاری سکولز پر قبضہ موجود ہے اسی طرح جہلم کے 7، چکوال 18 ، ڈی جی خاں 4 ، لیہ 5 ، راجن پو ر 2 ، شےخوپور ہ 17 ، قصور 10 ، ننکانہ صاحب 6 ، ساہیوال 2،پاکپتن 2اور اوکاڑہ کے 8 سرکاری سکولوں پر مافیا تاحال قابض ہے ذرائع کے مطابق گجرات،چینوٹ ،جھنگ اور مظفرگڑھ سمیت 4اضلاع کے کسی بھی سرکاری سکول پر قبضہ نہیںذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مختلف اضلاع کے سرکاری سکولوں کے کل 123مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیںاس سلسلے میںرابطہ کرنے پرڈائریکٹر مانیٹرنگ اےنڈ ایویلواےشن سکولز پنجاب رانا عبدالقیوم نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے کل 198 سرکاری سکولز پر قبضہ ہے ،غیر قانونی قابضین کےخلاف کاروائی جاری ہے ، کچھ سرکاری سکولز پر قبضوں کے مقدمات عدالتوںمیں زیر سماعت ہیںانہوںنے بتایا کہ صوبہ بھر کے تمام ڈی سی اوز اور ای ڈی او اےجوکےشن کو سرکاری سکولوں پر قبضوں کو جلد واگزار کروانے کی ہدایت بھی دےدی گئی ہے رانا عبدلقیوم نے مزید بتایا کہ رواں سال کے اختتام تک صوبہ بھر کے تمام سکولوں کو قبضہ مافیا سے آزادکروا لیا جائے گا۔