پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں پروفیسر تعینات

پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں پروفیسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کو اُن کی اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی خدمات کی بناءپر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ میں بطور پروفیسر تعینات کیا گیاہے ڈاکٹر محمد افضل اس سے پہلے پنجاب یونیورسٹی میں درس و تدریس کے شعبہ میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں وہ اپنی اعلیٰ تعلیمی صلاحیتوں کی بناءپر جلد ہی ڈیپارٹمنٹ میں پی ایچ ڈی کلاسز کا اجراءکریں گے وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر مسز صبیحہ منصور نے ان کی قابلیت پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں یونیورسٹی سے متعلقہ اہم فرائض سونپ دئیے ہیں۔