پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، افنان صادق

پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، افنان صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور اس امر کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے وطن عزیز کے ہر سیا ستدان کو اس کا جمہوری حق استعمال کرنے کی حمایت کر تی ہے، یہی وجہ ہے کہ شہید بےنظیر بھٹو کے میثاق جمہوریت کیا تاکہ تمام سیاسی جماعتیں و طن عزیز کی سیا ست میں کھل کر حصہ لے سکیں اور جمہوریت کے پودے کو تناور کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے جس کے لئے حکومت تگ و دو کرتی دکھائی دیتی ہے لیکن بد قسمتی سے موجودہ حکومت امن و امان کے مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ، امن و امان کے قیام کی خاطر طالبان سے در پردہ مذاکرات کی بات کی جاتی رہی وطن عزیز کی دیگر سیا سی جماعتوں کو اپوزیشن سمیت ان مذاکرات کا سے دور رکھنے کی کوشش کی جاتی رہی وطن عزیز کو اس وقت لوڈشیڈنگ کے بدترین دور کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حکومت کی جانب سے اس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوئے تو بہت کئے گئے لیکن عملی طور پر ابھی تک لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔