پنجاب میں گھریلو تنازعات، خواتین کے قتل اور تیزاب پھینکنے کے واقعات میں اضافہ

پنجاب میں گھریلو تنازعات، خواتین کے قتل اور تیزاب پھینکنے کے واقعات میں ...
پنجاب میں گھریلو تنازعات، خواتین کے قتل اور تیزاب پھینکنے کے واقعات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(زاہد علی خان) پنجاب میں گھریلو تنازعات خواتین کو قتل، ناک، ہونٹ کاٹنے کے علاوہ خاص طور پر تیزاب پھینکنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہروں اور بعض اضلاع میں ایسی وارداتیں عام ہو رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی وجوہات میں پولیس کا بروقت کارروائی کرنا، مضبوط چالان نہ بنانا اور با اثر ملزموں کو مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑنا سرفہرست بتایا جاتا ہے۔ چھوٹے چھوٹے گھریلو جھگڑے خوفناک حادثات کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ایسے مقدمات میں پولیس کی با اثر ملزمان کے ساتھ جانبدارانہ رویہ بھی اس کا اہم رابطہ ہے۔ شہر لاہور میں غیرت کے نام پر قتل، خواتین کو نذر آتش کرنے اور تیزاب پھینکنے کے واقعات میں گزشتہ 6ماہ کے دوران اضافہ ہو گیا، ابتدائی طور پر ایسے کیسوں میں پولیس کارروائی کرے تو یہ خوفناک حادثات کی شکل اختیار نہیں کر سکتے آئی جی پولیس نے بھی اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور محکمہ کمیٹیاں بنائے اور تھانوں میں ان کو نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -