پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپس
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں بالترتیب "Personality Grooming"اور "Explore your Talent" کے موضوع پر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسورس پرسنز عاطف مرزا اور قاسم علی شاہ نے طلبہ کو آگاہی فراہم کی بعد ازاں اپنے بیان میں چیئرمین کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ ادارہ کے زیر اہتمام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران اور ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈو کی سربراہی میں طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کےلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقادتسلسل سے کروایا جاتا ہے۔