کنٹیکٹ لینز آنکھوں کی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں،بشیر مہدی

کنٹیکٹ لینز آنکھوں کی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں،بشیر مہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح مےڈےکل کمپلیکس کے چیئرمےن بشےر مہدی نے کہا ہے کہ ماہر امراض چشم کے مطابق کنٹیکٹ لینزز آنکھوں کی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں تاہم اگر کوئی مریض عینک سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے لیزر آپریشن دوسرا طریقہ علاج ہے۔ محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میں آنکھوں کی بیماریوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظر کی کمزوری یا فیشن کے لئے کنٹیکٹ لینزز کا استعمال انتہائی نقصان دہ ہے کنٹیکٹ لینزز سے پیدا شدہ مسائل بعض اوقات اتنے پیچیدہ ہو جاتے ہیں کہ آنکھ مکمل طور پر ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔