بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے تین روزہ مہم کا آغاز

بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے تین روزہ مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے راوی، داتا گنج بخش اور سمن آباد ٹا ؤن کی تمام یونین کونسلز اور اقبال ٹاؤن کی7اور گلبرگ کی9حساس یونین کونسلز میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے تین روزہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمرتقریباً6لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں گلبرگ کی یونین کونسل نمبرز31,32,75,76,95,96,97,98,99میں پولیو ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے گلبرگ ٹاؤن میں570پولیو کی ٹیمیں قطرے پلانے کے عمل میں حصّہ لے رہی ہیں جو 70ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی جبکہ یو سی ایم اوربرائے یونین کو نسل نمبر32کو پولیو مہم میں عدم تعاون اور حکم عدولی کر نے پر معطل کر دیا گیا ہے۔دا تا گنج بخش ٹا ؤن میں آج پو لیو مہم شروع کر نے سے قبل سٹاف کو بھر پور ٹریننگ دی گئی۔340ٹیموں کے680افراد 3روزہ مہم میں 1,20,237پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں راوی ٹاؤن کی19یونین کو نسلز میں448 ٹیمیں1,72,305 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں۔سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے آج پو لیو مہم کا آغاز کر نے سے قبل آفس میں ایک میٹنگ کی اور سٹاف کو ٹریننگ کر وائی مہم میں 959ملازمین حصہ لے رہے ہیں جو سمن آباد ٹا ؤن کے پانچ سال سے کم عمر 1,35,334بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئیں گے اس طرح اقبال ٹا ؤن 560ملا زمین 7حساس یو نین کو نسلز کے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔