تحریک انصاف دھاندلی کےخلاف احتجاج جاری رکھے گی، یاسر گیلانی

تحریک انصاف دھاندلی کےخلاف احتجاج جاری رکھے گی، یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر+ سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی تاکہ آئندہ عوام کا مینڈیٹ چوری نہ ہو احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب اور UC-8 کے عہدےداران حافظ شاہد اقبال، محمد امجد، اختر منا، مرزا نعمان، ڈاکٹر نصراللہ، راحت رسول، چوہدری طارق محمود، میاں رضوان حافظ شوکت، چوہدری بشیر گجر، محمد زبیر، عبداللہ اور قاسم جنجوعہ کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیااجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدےاتی الےکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی، انہوں نے
مزید کہا کہ 25 مئی کو تحریک انصاف کے جلسے میں پنجاب سے لاکھوں عوام اور کارکنان شریک ہونگے۔ تحریک انصاف کی دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک آئین و قانون کے مطابق ہے۔