واسا کو کمپنی بنانے کے خلاف لیبر تنظیمیں تحریک چلائنگی،کل سیوریج کی صفائی نہیں ہو گی
لاہور(جنرل رپورٹر) واسا کی لیبر تنظیموں نے واسا کو کمپنی بنانے کے خلاف 21مئی سے دوبارہ احتجاج تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت بدھ کو واسا کے تمام دفاتر کی ناکہ بندی ہوگی اور سیوریج کی صفائی کا کام بند کردیا جائے گایہ اعلان گزشتہ روز واسا ایمپلائز ویلفیئر یونین کے صدر رانا اقبال نے دیگر عہدیداروں ڈاکٹر معین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیاانہوں نے کہا کہ واسا کو پنجاب حکومت پرائیویٹ کرنے جا رہی ہے اس سلسلے میں ہم نے پہلے احتجاج کیا تو ہماری پہلی میٹنگ ڈی سی اورلاہور اور دوسری میٹنگ کمشنر سے ہوئی انہوں نے ہمیں بتایا کہ واسا کے 6000ریگولر ملازمین اور 1500ورک چارج ملازمین کو کسی صورت بھی فارغ نہیں کریں گے مگر آج تک کوئی تحریری معاہدہ کمشنر لاہور نے نہیں کیا ہم نے خواجہ عمران نذیر کے ساتھ میٹنگ میں ڈیمانڈ کی تھی کہ واسا کو اتھارٹی بنا دیا جائے اسے پرائیویٹ نہ کیا جائے احد چیمہ کو ڈی جی لگا دیا جائے جو واسا کو مالی بحرانوں سے نکال سکتا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ واسا ملازمین کے ساتھ حکومت فراڈ کررہی ہے لہٰذا سی بی اے یونین کے عہدیداران نے فیصلہ کیا ہے کہ بدھ سے بطور احتجاج لاہور میں سیوریج کی صفائی کا کام بند اور دفاتروں میں تالابندی کی جائے گی تمام ملازمین بازﺅوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر 7000ہزار ملازمین اسمبلی ہال لاہور کے سامنے احتجاج کریں گے۔